پٹرول سبسڈی واپس لینے کا دعویٰ کر دیا گیا، ارب پتیوں کی موجیں، غریب ایڑیاں رگڑیں

راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے، آئین واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پرآرٹیکل 6 لگاتی ہے، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تو مداخلت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے، 13 کا ٹولہ تباہی اور بربادی کی علامت بن گیا ہے، ملک میں اشرافیہ موج کریگی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گا۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی 3 میٹنگز ناکام ہوگئی ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے، پٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close