پہلے روزے پر ہی جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

ملتان (پی این آئی) پہلے روزے پر ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مشروبات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کے مطابق ملتان میں غلہ منڈی سے معروف برانڈز کے نام سے جعلی مشروبات تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا ہے۔۔۔۔اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ 500 لیٹر مضرِ صحت سیرپ تلف کر دیا گیا، جبکہ 300 لٹر تیار شدہ جعلی مشروبات اور جعلی ڈرنکس سپلائی کرنے والا لوڈر رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

اتھارٹی کی جانب سے بیوریجز پلانٹ کے مالک کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close