سکھ میدان میں آ گئے، بھارتی ہائی کمشن کے باہر نعرے، بھارت کے برطانیہ سے تعلقات خراب ہو گئے

لندن (پی این آئی) سکھ میں آ گئے اور بھارت سے الگ اپنے لیے ایک ریاست کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب میں پولیس کے مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا جس کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کر نا پڑگئی۔۔۔۔

برطانوی دارالحکومت میں اس مظاہرے کا اہتمام فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن اور سکھ یوتھ تنظیموں نے کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔۔۔۔ پرجوش مظاہرے میں سکھ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر خالصتان کی تحریک کو نہیں دبایا نہیں جا سکتا۔۔۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بالآخر سکھوں کے علیحدہ ریاست کے مطالبے کو تسلیم کرنا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close