مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی کل روزے کا اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی) پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کل یعنی 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

اُدھر پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں ہوا۔ کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی شہادتوں اور کل پہلے روزے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close