شاسلام آباد (پی این آئی) بنگلا دیش اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دہلی شاہی مسجد نے اعلان کیا کہ بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔ اسی طرح بنگلا دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا سید ابوالخبیر آزاد نے کی۔ مولانا سید ابوالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر کے علماء کرام کے پاس شہادت کے شرعی تقاضوں کو دیکھ کر چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔جہاں سے شہادت ملے گی شرعی تقاضوں کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔اسی طرح جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موسم ابر آلود ہے، کوئٹہ میں 7 بج کر 15منٹ تک چاند نظرآنے کا امکان ہے۔ پسنی میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقے نوکنڈی جیوانی میں 7 بج کر 55 منٹ تک چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں لیکن موسم ابر آلود ہے، کراچی میں 7 بج کر 28 منٹ تک چاند آنے کا امکان ہے۔مزید برآں محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے کچھ علاقوں میں مطلع صاف جبکہ کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نہیں ہوا۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کی شام پشاور میں جاری ہے جس میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہو رہے ہیں۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ جبکہ پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں