اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بالاآخر گرفتار ہو ہی جانا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجاب میں حکومت بنائے گا وہ عام انتخابات کے نتائج کو بھی ڈکٹیٹ کرے گا اور یہ تینوں صوبوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔راناثناء اللہ نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی تحفظات پر پارلیمنٹ میں بات کرنا اور قرارداد پیش کرنا۔
ان کا سیاسی اور آئینی حق ہے۔پارلیمنٹ میں آج اس پر بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ حرف آخر نہیں، وہ اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہو ہی جانا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔قبل ازیں انہوں نے فیصل آباد میں این این آئی سے خصوصی گفتگو کر تی ہو ئے کہا کہ اس فتنہ خان نے نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی نہ بخشا لیکن یہ اپنے چار سالہ دور میں کچھ ثابت نہ کرسکا مگر اب مریم نواز اس کا سب کچھ ایکسپوز کررہی ہے اور اسے مریم نواز سے شدید خطرہ ہے کہ وہ اس کی سیاست ختم کردے گی اسی لئے اسے کبھی کس نام سے پکارتا ہے اور کبھی کس نام سے لیکن ہم وہ زبان استعمال کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں جو یہ فتنہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اس فتنے کی شناخت کرچکی ہے لہٰذا اب الیکشن جب بھی ہوں قوم اس فسادی اور ملک دشمن کو ووٹ کی طاقت سے اٹھا کر سیاست سے باہر پھینک دے گی۔انہوں نے کہا کہ فتنہ خان نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور نواز شریف نے جس محنت سے ملک کو معاشی استحکام کی پٹڑی پر گامزن کیا تھا، دہشت گردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کیا تھا، ملک سے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی اس نے ملک کو دوبارہ اسی نہج پر پہنچا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں