پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی، جلسہ کب ہو گا؟ شرائط کیا ہیں؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی درخواست پر 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی تھی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں دی گئی شرائط کے مطابق جلسہ انتظامیہ ہی اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژرز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی،جلسے میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close