یکم رمضان 23 مارچ کو ہو یا 24 مارچ کو، پاکستان میں عیدالفطر کی حتمی تاریخ کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 مارچ کو، عیدالفطر بہرحال 22 اپریل کو ہی ہو گی۔۔۔۔ یہ دلچسپ اعلان کرتے ہوئے رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہو گی۔۔۔۔ چاند کے نظر آنے کے حوالے سے ٹیکنیکل معلومات پر مبنی تفصیلات دیتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان جمعرات کو ہو گا۔۔۔۔ خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہو گی۔۔۔۔ دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے خالداعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہو گی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔۔۔۔۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ پشاور میں ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close