عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی، حکومت کا معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ، کون سی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ 15 نکاتی معاہدہ کیا تھا جس میں سڑکیں بلاک نہ کرنے، املاک کو نقصان نہ پہنچانے سمیت دیگر نکات شامل تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے معاہدے کے تمام نکات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ، جلا گھیرا اور پولیس اہلکاروں پر حملے کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close