ایران سے خریدی گئی بجلی کتنی سستی ہوگی؟ قیمت طے پاگئی

گوادر(پی این آئی) پاکستان اور ایران کے مابین بجلی کی قیمت طے پا گئی۔ ونوں ممالک میں معاہدہ طے پایا ہے کہ ایران 8.4 سینٹ(تقریباً23روپے) سے 12.4سینٹ (تقریباً34روپے)فی یونٹ کی رینج میں گوادر شہراور گوادر پورٹ کو 100میگا واٹ بجلی مہیا کرے گا۔

 

 

 

ابتداءمیں دونوں ممالک کے مابین 9.9روپے سے 15.3سینٹ فی یونٹ کی رینج میں ٹیرف طے کرنے اور اسے پولان گیبد ٹرانسمیشن لائن اور موجود جاکیگر مند انٹرکنکشن لائن پر فوری لاگو کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے تھے۔تاہم فریقین اس کی بجائے قیمت کے ایک نئے فارمولا پر رضامند ہو گئے۔ایران نے نہ صرف موجودہ جاکیگرمند انٹرکنکشن لائن پر دسمبر 2024ءتک ٹیرف تبدیل نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی بلکہ پولان گیبد ٹرانسمیشن لائن کے لیے بھی ٹیرف رینج کم کرکے 8.4سے 12.4سینٹ فی یونٹ تک کرنے پر متفق ہو گئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین ٹیرف کا طے پانا ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے گوادر میں بجلی کی کمی کا مسئلہ آئندہ پانچ سے دس سال کے لیے حل ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں