پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ آئی ایم ایف کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز کا کہنا ہے کہ کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز نے بیان میں کہا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے کو آگےبڑھانے کیلئے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستانی اتھارٹیز سے حالیہ دنوں میں پالیسیزسےمتعلق بات چیت ہوئی ہے، پالیسی ایجنڈے کے نفاذ میں

معاونت کیلئے مالی اعانت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ایستر پیریز نے مزید کہا کہ کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔اس سے قبل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے ایک مقامی اخبار کے جواب میں کہا تھا کہ حکومت نے پٹرول پر سبسڈی دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے کوئی مشاورت نہیں کی۔آئی ایم ایف کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ فنڈ کو اس آپریشن، لاگت، ہدف، غلط استعمال کے خلاف تحفظات ہیں،

پاکستانی حکام سے ان اقدامات کے لحاظ سے اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا تھا آئی ایم ایف کی جانب سے غیر فنڈ شدہ اور غیر ہدف شدہ سبسڈیز کو پہلے ہی مسترد کیا جا چکا ہے اور زیادہ کمزوروں کے لیے سماجی تحفظ کو بڑھانے کی وکالت کرتا ہے۔ ایستھر پیریز روئز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کافی پیش رفت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں