لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نگران حکومت اور آئی جی پنجاب کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، ظل شاہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے بھی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسی نہج پر ہے جہاں آپ لسانی فتنہ برداشت نہیں کر سکتے، نگران حکومت پنجاب کو یہ احساس نہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں،
آپ اپنے بیانات میں توازن لے کر آئیں، شہباز شریف کا کام ہے ہر وقت بوٹ پالش کرنا، ہم آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی اور نہ اس کا ارادہ رکھتے ہیں۔سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں، لاہور میں 46 لوگوں کی گرفتاریاں ظاہر کی گئی ہیں، درجنوں لوگوں کی گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئیں، جو وکیل حسان نیازی کی ضمانت کروانے گیا تھا اس کو بھی اٹھا لیا گیا، پورے ملک میں اس وقت وکلا کو بے عزت کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کو فورا رہا کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں