اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے صحافی صدیق جان کو گرفتار کرلیا۔صدیق جان کو بول نیوز کے دفتر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ کپروں میں ملبوس کچھ لوگوں نے صدیق جان کو گرفتار کیا اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر روانہ ہوگئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق صدیق جان کو تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے، ان پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔
سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد بھی گرفتاری میں شامل#ReleaseSiddiqueJaan
pic.twitter.com/VtZemkAqTp— Imran Khan (@ImranRiazKhan) March 20, 2023
جبکہ عمران ریاض خان نے بھی صدیق جان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔عمران ریاض خان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد بھی گرفتاری میں شامل تھے، صدیق جان کو کہاں لے جایا گیا؟ اب تک پولیس کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔سینئر صحافی نے مزید کہا ہے کہ صدیق جان کے خلاف پہلے مریم نواز اور میڈیا سیل کا گھناؤنا پراپیگنڈا اور پھر پراپیگنڈا کی ناکامی پر صدیق جان کو گرفتار کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ فسطائیت کے پیروکار ہوش کھو چکے ہیں اور اب شدید اضطراب میں مزید بھونڈی غلطیاں کر رہے ہیں۔ عدالت نے صدیق جن کو حراساں کرنے سے منع کر رکھا تھا مگر گرفتاری بتاتی ہے کہ اب سچ سننے کی صلاحیت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ صدیق جان انشاءاللہ سرخرو ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں