لاہور(پی این آئی)زمان پارک آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد اور سرگرمیوں کے حوالے سے خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں 200 کے قریب لوگ موجود ہیں۔خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سے 70 ڈنڈا بردار کارکن ویڈیو اور تصاویر بنانے والوں سے موبائل فون چھین لیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن راہگیروں کی چیکنگ بھی کر رہے ہیں،
کارکن عمران خان کے دروازے اور سروس لین ون پر موجود ہیں۔خفیہ ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس وین کو توڑ پھوڑ کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا، مال روڈ سے زمان پارک کی جانب پولیس نفری تعینات نہیں کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں