عمران خان کے گھر زمان پارک سے پولیس کیا کچھ اٹھا کر لے گئی؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی ہے، مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے،عمران خان کے گھر پر حملہ ناقابل قبول ہے اس پر شہر شہر احتجاج ہو گا، رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے اینٹی ائیر کرافٹ اور کوکین، چرس اور پٹرول بم برآمد‘ ٹینک اور توپیں عمران خان ساتھ لے گئے تھے۔۔۔

آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد کو معلوم ہے کہ وہاں ہوتی ہیں۔ہفتہ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش زمان پارک پر پولیس کی جانب سے کئے گئے آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی ہے ، بسکٹ تک نہیں چھوڑے ملازمتیں کی جیبوں سے پانچ سو ہزار گھڑیاں سب لے گئے ہیں، یہ ہے سرچ وارنٹ۔ مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے۔اسلام آباد سے لاہور تمام شہر اس وقت ایک بحران میں مبتلا ہیں اور یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے، عمران خان کے گھر پر حملہ ناقابل قبول ہے اس پر شہر شہر احتجاج ہو گا۔عمران خان کے باورچی کی گرفتاری کے حوالے سے کہاکہ عمران خان کے ذاتی باورچی سفیر سے لانگ رینج میزائیل بھی برآمد ہو جانا ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے اینٹی ائیر کرافٹ اور کوکین، چرس اور پٹرول بم برآمد۔۔ ٹینک اور توپیں عمران خان ساتھ لے گئے تھے۔۔۔ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہاکہ اعتراف جرم کیا ہے یہ ڈبو نے؟ ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد کو معلوم ہے کہ وہاں ہوتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close