دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں عمران خان کے حق میں نعرے لگا دیئے

لاہور(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) چئیرمین عمران خان کے حق نعرے لگاتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روزسوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی ویڈیو میں دلہا اور دلہن کو خاندان کے ہمراہ تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیو کے سیشن میں دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔لاہور میں ہونے والی شادی میں دلہن نے کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کا نعرہ لگایا تو باراتیوں اور شادی میں شریک افراد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس دوران دلہا مسکراتا رہا۔ دلہن کے نعرے لگانے کی ویڈیوکو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close