اسلام آباد (پی این آئی) امریکا میں ڈیمو کریٹ کانگریس مین ایرک سوال ویل کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔
The US-Pakistan relationship is critical to regional stability & security. The current government’s efforts to silence political disagreements by threatening to arrest fmr. PM Imran Khan & violently cracking down on his supporters is unacceptable
— Rep. Eric Swalwell (@RepSwalwell) March 16, 2023
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے اور دھمکی دے کر سیاسی اختلاف کو خاموش کرانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ مزید تشدد سے بچیں۔ان باتوں سے ہمارے دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو خطرہ ہے۔ایل سوال ویل نے کہا پاکستان میں تمام فریقین پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کےلیے اہم ہیں۔اس سے قبل سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے بھی ملک کے موجودہ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں جون میں الیکشن کرانے کی تجویز دی۔افغانستان کیلئے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں میں 2 تجاویز دیتا ہوں جس میں پہلی یہ کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔زلمے خلیل زاد نے کہا دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اسکو کام کرنے دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں