چوہدری پرویز الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، کیا خصوصی مشورہ دے دیا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان سے ملاقات میں سیاسی صورتحال، قانونی اور عدالتی معاملات پر بات چیت کی ہے اور انہیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشورہ دیا ہے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیس کے زمان پارک میں کیے گئے ظالمانہ آپریشن کی پر زور مزمت کی۔۔۔۔۔ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے،

اپنے کارکنو ں پر فخر ہے وہ ظلم کی ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، حکومت لندن پلان کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نا اہلی چاہتی ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استمعال کیے جا رہے ہیں، عوام سے کہتا ہوں حالات جیسے بھی ہوں انتخابات میں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہے۔۔۔۔۔ ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کا عمران خان کو خصوصی مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی دباؤ سے حکومت کو الیکشن پر مجبور کر دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close