زمان پارک میں بندے نہ لانے پر برہم، پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہوگئی

پشاور(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی جس میں ریلی کے لیے بندے نہ لانے پر اپنے ساتھی پر غصہ کررہے ہیں جبکہ ان کا ساتھی لوگوں کو گاڑیوں پر لانے کے لیے پیسے نہ ہونے کی بات کر رہا ہے۔

طاہر زمان: جی علی بھائی!
علی امین گنڈا پور: کتنے بندے ہیں آپ اور کتنی گاڑیاں ہیں اور کیا پوزیشن ہے؟
طاہرزمان:میں نے کہا پہاڑ پور والے تقریبا 10 لڑکے آئے تھے ،ان کی گاڑی نہیں ہے،جو گاڑی میں نے منگوائی ہیں ، 24،24 ہزار روپے پر دو دن کے لیے سب آنا جانا اسی پر ہو گا،
علی امین گنڈا پور: ٹھیک ہے اور دس گاڑیوں کی جگہ پر کرنی ہے اور 10 ہزار ایڈوانس دینا ہے دو دن کا۔

طاہر زمان : نہیں ایڈوانس جب ادھر سے آئیں گے دو دن گزاریں گےاس کے بعد میں پیسے دیں گے جو ادھر سے جائیں گے، سترہ ہزار ایڈوانس دیں گے پھر اس کے بعد پر ڈے ہو گا،روزانہ چار ہزار روپے۔
علی امین گنڈا پور: تیل وہ خود ڈالے گا؟
طاہر زمان: ہاں تیل وہ خود ڈالے گا۔
علی امین گنڈا پور: یار پرڈے میں بک کرا رہے ہو یا کیا کرر ہے ہو؟
طاہر زمان: گاڑیاں موجود ہیں ، پیسے نہیں ہیں

علی امین گنڈا پور: تمہارا کام کیا ہے، تم صبح سے میرے پیچھے پڑے ہوئے ہو
طاہر زمان: میرا کام نہیں ہے تو پھر میں ادھر کیا کر رہا ہوں
علی امین گنڈا پور: تم یہ ہی کررہے ہو صبح سے،تم نے صبح بندے بلوانے تھے ،تم سے پانچ گاڑیاں نہیں بھری گئیں
طاہر زمان: غصہ کیوں کررہے ہو ، ٹھیک ہے

علی امین گنڈا پور: چھوڑ دو بس ، تمہارے بندے دیکھ لیے ہیں جو تم نے کیے ہیں ، تم چھوڑ دو بس ، پانچ سو بندے نہیں ہوئے تم سے ،تم چھوڑ دو میں جانوں میرا کام جانے
طاہر زمان: ٹھیک ہے علی بھائی کوئی بات نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close