ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں آج اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 43 پیسے بڑھا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1100 روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close