الیکشن کی تاریخ بڑھائی تو کیا کروں گا؟ عمران خان کا دبنگ اعلان

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں سینئر اینکرز کی ملاقات ہوئی۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگے نہیں جانے دیں گے۔انتخابات کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا۔یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں مجھے سیکیورٹی خدشات ہیں۔ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں مجھے مارنے کے لیے ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا قانونی کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں۔قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ موجود ہے، اللہ رب العزت سے دعا ہے قوم کو حقیقی آزادی سے آشنا کر دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کو احساسِ کمتری سے پاک کر لیتے ہیں توعمومی انسانوں سے کہیں اوپر اٹھ جاتے ہیں جس کی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصورِ شاہین میں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کیلئے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردی! وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سیبالا شمار کرتیہیں، واقعتا کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئین اور 90روز میں انتخابات کے انعقاد کی حمایت اور محاصرے کیساتھ زمان پارک میں (ریاستی)قوت کے بیجا استعمال کی مذمت میں ایک متفقہ قرارداد منظور کرنے پر میں لاہور ہائیکور ٹ بار کا شکرگزار ہوں، اظہار یکجہتی کیلئے زمان پارک تک پیدل مارچ کرنے والے وکلا کا بھی نہایت مشکور ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close