لاہور زمان پارک آپریشن، پی ٹی آئی کے کتنے کارکن گرفتار ہیں؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی ) لاہور زمان پارک جھڑپیں، پی ٹی آئی کے 24 کارکن گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر جلاؤ، گھیراؤ، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے، پیٹرول بم پھی پھینکے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے درجنوں پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا زمان پارک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ جان نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں پر سیاست کرے۔عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو۔ ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آ گیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے، جہاں پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں، صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں، تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، جب کہ رینجرز کے دستے بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close