اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اعجاز شاہ کے بعد صدر عارف علوی کے ساتھ مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منظر عام پر آنے والی آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں کہ سر یہاں پر صورت حال پر بہت خراب ہے، ہمارے ورکرز نے پیٹرول بم پھینکنا شروع کردیے ہیں، اس سے پہلے کہ خون خرابہ ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی جواب میں کہہ رہے ہیں
کہ میں نے بات کر لی ہے۔’ ،یاسمین راشد: آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کر لیتا ہوں عمران خان سے جس پر صدر عارف علوی کہتے ہیں میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔یاسمین راشد: دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورت حال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہو جائیں گے، کچھ پولیس والے مر جائیں گے۔یاسمین راشد: میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو
کہیں کہ give in، باقی آپ کی مرضی۔یاسمین راشد: ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے، میں تو باہر ہوں۔صدر عارف علوی: میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں۔یاسمین راشد: آپ شاہ صاحب (شاہ محمود قریشی) سے بھی بات کر لیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کی اعجاز شاہ کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے بندے لیکر پہنچو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں