زمان پارک آپریشن، پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیوں کااستعمال ، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصا ف و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہےتاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سخت مزاحمت جاری ہے، کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہاہے۔ زمان پارک لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیوں کااستعمال شروع کر دیا۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیدھی فائرنگ کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close