خاموش نہ رہ سکے، صدر عارف علوی کھل کر سامنے آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی سرگرمیوں پر صدر عارف علوی خاموش نہیں رہ سکے اور کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔۔۔ٹویٹر پیغام میں صدر علوی نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دے دیا ہے۔۔۔۔صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے یہ حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں۔۔۔۔

صدر عارف علوی نے 14 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے واقعات سے بہت دکھ ہوا ہے، کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close