گرفتاری پیش کرنے کا معاملہ، عمران خان نے وکیلوں کی بات مان لی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی تحریری طور پر یقین دہانی کرا دی ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے اس حوالے سے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی ہے۔۔۔۔۔ ٹویٹر میں فرخ حبیب نے کہا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی ہے، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close