عمران خان کی گرفتاری حالات مزید خراب کرے گی، امریکی سفارتکار کا بھی ملک میں عام انتخابات کروانے کا مشورہ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور ان کے قتل کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کو پاکستان کے مسائل کا حل قرار دے دیا۔

 

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہاپاکستان کو اس وقت تین تین بحرانوں کا سامنا ہے: سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی۔ بڑی صلاحیت کے باوجود، یہ کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنے حریف بھارت سے بہت پیچھے ہے۔ یہ خود کے گریبان میں جھانکنے ، جرات مندانہ سوچ اور حکمت عملی کا وقت ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان میں لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنے، پھانسی دینے، قتل کرنے وغیرہ کے ذریعے نسل کشی کرنا غلط راستہ ہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے بحران مزید گہرا ہو گا۔ میں 2 اقدامات پر زور دیتا ہوں:

 

1. خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں۔
2. اس وقت کو اہم سیاسی جماعتیں اس کام کے لیے استعمال کریں کہ کیا غلط ہوا ہے یہ ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک مخصوص منصوبہ تجویز کریں۔ جو بھی پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ ملے گا کہ کیا کرنا چاہیے۔

 

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد امریکہ کے سینئر سفارتکار ہیں جو افغانستان، عراق اور اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر رہے، اس کے علاوہ وہ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے بھی تھے اور انہوں نے ہی افغان طالبان کے ساتھ امریکہ کا امن معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close