گرفتاری کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں، عمران خان کا عالمی میڈیا کو انٹرویو

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ذہنی طور پر تیار ہوں کہ مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ عدالت سے 18 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہوں اور پولیس مجھے گرفتار کرنے 4 روز پہلے ہی پہنچ گئی۔

18 مارچ سے پہلے پولیس کیسے وارنٹ لے کر آ سکتی ہے؟ صبح تک کا انتظار کر رہے ہیں پھر وکلا عدالت میں وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھ پر توشہ خانہ کے من گھڑت کیس سمیت 80 مقدمات بنا دیے گئے، چند ماہ میں میرے خلاف مقدمات کی بھر مار کر دی گئی، مجھ پر غداری، قتل، دہشت گردی اور توہین مذہب کے مقدمے بنا دیے گئے۔عمران خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے کہیں گے کہ تمام مقدمات یکجا کر کے محفوظ جگہ پر سنے جائیں، سابق بھارتی وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے خلاف مقدمے یکجا ہوئے، ان کی جان کو خطرہ تھا ایسا ہی خطرہ مجھے بھی ہے، ان پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں