وزیر اعظم آزاد کشمیر منگلا فش ہیچری پہنچ گئے، کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا تھا

میرپور (پی آئی ڈی) 14 مارچ 2023وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ ماہ میں منگلا فش ہیچری کا دورہِ کرکے ہیچری میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے 15 مارچ تک وقت دیا تھا جیسے کی دوبارہ پراگرس کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم ایک دن قبل ہی منگلا فش ہیچری پہنچ گے اور اب تک ہونے والی پراگرس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ڈیم سے مچھلی پیدا کرنے کی وسیع گنجائش ہے مچھلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے ریاست کی معاشی واقتصادی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے اوراربوں روپے کی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔

منگلا فش ہیچری کو مذید فعال کرکے تمام تالابوں میں مچھلی ڈالنے پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ کے افسران کومچھلیوں کے بچوں کی افزائشِ بڑھانے اور نئی تمام تکنیکی سہولیات دستیاب کیے جانے کی ہدایات بھی دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلا فش ہیچری کے معائنہ اور بریفنگ کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کیا۔سیکرٹری وائلڈ لائف وفشریز نعیم بسمل اور ڈائریکٹرفشریز نعیم ڈار نے انہیں فش ہیچری کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزراء حکومت دیوان علی چغتائی، چوہدری یاسر سلطان،علی شان سونی،پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،وزیر اعظم کے پولیٹیکل ایڈوائز افتخار رشید،وزیر اعظم کے ترجمان توصیف عباسی،میڈیا ایڈوائزر زاھد تبسم کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد محمود چوھان،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم،ڈائریکٹر وائلڈ لائف و فیشریز نعیم ڈار،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد القادر،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے منگلا فش ہیچری کے تالاب،ہیچری میں مچھلیوں کے بچوں کی افزائشِ سمیت ہیچری کا تفصیلی معائنہ کیا۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ قومی نوعیت کے اس منصوبہ کو مثالی بنایا جائے تاکہ یہاں سے مچھلیوں کے بچوں کی افزائشِ کرکے منگلا ڈیم میں مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کر کے اربوں روپے آمدن حاصل ہوسکتی ہے وہاں مچھلیوں کے بچوں کو فروخت کرکے اس کی آمدن میں خاطر خواہ آضافہ بھی ہوسکتا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ اس طرح کے قومی اور ریاستی منصوبوں میں محکموں کو زیادہ سے زیادہ دلچسپی لینی چاہیے۔منگلا ڈیم سے زیادہ سے زیادہ مچھلی کی پیداور ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پبلک سطع پر مچھلی پالنے کو فروغ دیا جائے چونکہ یہ منافع بخش کاروبار ہے آزاد کشمیر میں گرم اور سرد پانی کی مچھلی سے پورے پاکستان میں مچھلی کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں اورحکومت آزاد کشمیر کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں