ملک بھر میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد کتنی ہے؟ غریدہ فاروقی کا حیران کن دعویٰ

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف اس وقت ملک بھر میں 3100 سے 3400 افراد احتجاج کر رہے ہیں۔

غریدہ فاروقی نے “آزاد ذرائع” کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ لاہور میں زمان پارک احتجاج میں اس وقت شامل کارکنان کی تعداد 1400 سے 1500 تک ہے ۔ شفیق آباد صدر میں کارکنان کی تعداد 70 سے 80 تک ہے۔ میانوالی میں داؤد خیل کے مقام پر 30 سے 40 ، وٹہ خیل چوک میں 70 سے 80، قمر مشانی میں 20 سے 25 جب کہ جہاز چوک پر 30 سے 40 کارکن عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔غریدہ فاروقی کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج میں اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق 3100 سے 3400 تک افراد ملک بھر میں سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں