عمران خان کو آج ہی گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی ڈٹ گئے

لاہور (پی این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے، عمران خان کی گرفتاری حکومتی خواہش پر نہیں بلکہ عدالتی حکم پر کریں گے، یہ فتنہ ہے جو ملک میں افراتفری اور انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، کارکنان کو کہتا ہے گرفتاریاں دیں خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے فیض پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ عمران خان نیازی ایک فتنہ ہے، یہ ملک میں افراتفری اور انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، اس کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، اگر مائنس نہ کیا تو ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا، یہ فتنہ 2014 سے جب سے سامنے آیا ہے، یا لایا گیا ہے، اس کو پراجیکٹ کے طور پر ملک پر مسلط کیا گیا ہے، اس نے کبھی سیاست نہیں کی، کارکنوں کو کہتا جیلیں بھرو، گرفتاریاں دیں، اپنی حالت یہ ہے کہ پندرہ بیس دنوں سے عمران خان اپنے گھر میں بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، آج بھی چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے، لیکن آج عمران خان کو آج گرفتارکرکے عدالت میں پیش کریں گے، حکومتی خواہش پر نہیں بلکہ عدالتی حکم پر عمران خان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کاہ کہ ملک میں جب بھی بحران آیا، میاں نوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے باہر نکالا۔ میاں نوازشریف نے 2013 کے بعد چار سال کے مختصر عرصے میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا، آج بھی ملک میں مشکلات کا سامنا ہے، یہ مشکلات آئی ایم ایف کی پیدا کردی ہیں، یہ آئی ایم ایف معاہدہ اس فتنے کے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا، موجودہ صورتحال میں اگر کوئی ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے تو میاں نوازشریف ہے۔ عوام نوازشریف کا ساتھ، ہم اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کریں گے اور ملک قوم کو اس فتنے سے نجات مل جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close