ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری ٹل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔سول جج رانا مجاہد رحیم نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پورکے وارنٹ منسوخ کیے۔علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور نے عدالت میں دلائل دیےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم مطلوب نہیں،

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور نامزد بھی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست نمٹا چکی ہے۔عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردیے اور کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close