کروڑوں کی گیم، بھتہ خور بہن بھائی پر مشتمل گروہ پکڑا گیا

پشاور (پی این آئی) انسداد دہشتگری کے لیے متحرک ادارے سی ٹی ڈی نے پشاور میں بڑی کارروائی کر کے ایک خاتون سمیت تین بھتہ خور گرفتار کر لیے ہیں۔۔۔۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں نے گلبہار سے دو کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا تھا اور رقم نہ دینے پر دو مرتبہ ہینڈ گرنیڈ پھینکے تھے۔ ملزمان نے دو دیگر شہریوں سے 20 لاکھ روپے اور ایک کروڑ روپے الگ الگ طلب کیے اور ان کو ڈرانے کے لیے متعدد بار ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی کیا تھا۔۔۔۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار کی گئی خاتون عائشہ بی بی اور اس کا بھائی یار محمد دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو بھتہ خوری کے مختلف واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ خاتون کے دو بچے بھی ہیں جنہیں خاتون کی گرفتاری کے بعد اس کے شوہر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خاتون سرمایہ داروں کو ہدف بنانے کے بعد ریکی کرتی تھی اور معلومات ساتھی بھتہ خوروں تک پہنچاتی تھی۔ مزکورہ خاتون نے رنگ روڈ پر ایک تاجر کی ویڈیو بنا کر افغانستان میں موجود بھتہ خوروں کو بھیجی تھی جہاں سے تاجر کو دھمکی دی جاتی تھی۔۔۔۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close