پنجاب میں انتخابات، امیدواروں کی ابتدائی فہرست کب آویزاں کی جائے گی؟

لاہور(آئی این پی)صوبے میں 30اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا عمل شروع ہو گیا،بورے والا کے حلقہ پی پی 229اور 230میں تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی سمیت 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، بھیرہ کے حلقہ 72سرگودھا 1سے بھی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے،

حلقہ پی پی 51وزیر آباد سے پی ٹی آئی کے چودھری محمد یوسف، شبیر اکرم چیمہ اور ڈاکٹر راجہ عطا اللہ خاں جبکہ (ن)لیگ کے امیدواروں چودھری مستنصر علی گوندل، امتیاز اظہر باگڑی اور بابر علاالدین نے کاغذات حاصل کر لیے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیدوار محمد مشتاق اور پیپلز پارٹی کے اعجاز سماں نے بھی کاغذات حاصل کر لیے،احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقوں 249، 250اور 251سے بھی مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، لیاقت پور کے پی پی 255کیلئے 7امیدواروں نے کاغذات وصول کئے، پی پی 256کیلئے 14اور پی پی 257کیلئے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،سدائودخیل کے حلقہ پی پی 85سے سابق صوبائی وزیر آب پاشی اور مسلم لیگ (ن)پنجاب کے نائب صدر امانت اللہ خان شادی خیل نے اپنے کاغذات جمع کرا دیئے، بہاولپور کے 244تا 255حلقوں میں بھی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع کر دئیے،واضح رہے تمام امیدوار 12سے 14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، 15مارچ کو امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی اس کے بعد 22مارچ تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی، ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے 27مارچ تک کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کرنے کے خلاف اپیل کی جا سکے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close