چوہدری سرور کو ق لیگ میں اہم ترین عہدہ مل گیا

لاہور(پی این آئی) چوہدری سرور کو ق لیگ میں اہم ترین عہدہ مل گیا ۔۔ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور گزشتہ روز ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی تھی اور خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے اور یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close