قومی اسمبلی کی وہ نشستیں جہاں پی ٹی آئی کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں ہوگا

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کے بلامقابلہ کامیاب ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے کے پی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔

پی ڈی ایم امیدوار مردان، چارسدہ اور پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائیں گے ،کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی ۔ترجمان پی ڈی ایم جلیل جان کاکہناہے کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ، صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے ، اسی میں ہی حصہ لیں گے ،ان کاکہناتھاکہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں وہی الیکشن کا شوق پورا کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close