بیٹے کے قتل کا الزام لگانے کے حوالے سے دبائو اور پیسوں کی آفر؟ ظل شاہ کے والد کا ایک اور تہلکہ خیز بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کے والد نے کہا ہے کہ ان پر قتل کا الزام لگانے کے حوالے سے کوئی دباؤ ہے نہ کسی نے پیسے دینے کی بات کی۔ آئی جی پنجاب عثمان انور تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے تھے۔

 

 

 

 

 

 

والد سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی عثمان انور نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، علی بلال کے خاندان سے رابطے میں رہیں گے، علی بلال کے والد کے کہنے پر ہی مقدمے کا چالان پیش کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے والد کو اب تک ہونے والی تفیش میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر علی بلال کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ہلاکت پر کسی کو نامزد نہیں کرنا چاہتا، کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔ صدمے میں تھا جب درخواست میں نام دیئے گئے، اس بارے میں نہیں جانتا۔ تفتیش میرٹ پر کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close