صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر و برنالہ سے ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

اس سلسلے میں، میں بھی اپنا کردار ادا کروں گا۔ آپ کے والد کرنل غنی نور سے میرا پرانا اور گہرا تعلق ہے اور ہم تعلق نبھانے والے لوگ ہیں اور تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ہمارا یہ تعلق جاری و ساری رہے گا۔ برنالہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، میں نے ہی آزادکشمیر میں وضع داری اور رواداری کی سیاست کو جنم دیا تاکہ ہمارے جتنے بھی سیاسی اختلافات ہوں لیکن ہمارے آپس کے تعلقات کا سلسلہ قائم ودائم رہنا چاہیے۔ میری کوشش ہے کہ ہم سب مل کر جہاں کشمیر کی آزادی کے لئے کام کریں وہاں پر آزادکشمیر کی عوام کی خوشحالی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے صدر ریاست کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تھا اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں