آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

لاہور(پی این آئی) آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ، پنجاب کے محکمہ خوراک نے گندم کوٹے کے اجرا کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق نئی قیمت تین ہزار چار سو روپے ہوگی، اس وقت فلور ملز کو دو ہزار چار سو روپے فی من کے حساب سے گندم دی جارہی ہے۔

محکمہ خوراک نے قیمت بڑھانے کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے، فلور ملز کو گندم مہنگی ملے گی تو وہ آٹا بھی مہنگا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close