پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟ عوام کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل (او ایم سی اے سی)نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔او ایم سی اے سی نے لکھا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی مناسبت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، کمپنیز کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں تقریبا 35ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ڈیزل درآمد کرنے کیلئے 90فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ منظور شدہ ایل سیز کھولنے کی لاگت بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے، ڈیزل درآمد کرنیکے لیے 90 فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے، موجودہ شرح مبادلہ کی بنیاد پر پیٹرولیم کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل کی جانب سے ایسے وقت میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً ایک فیصد کم ہو کر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت1.07 ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم سے کم قیمت ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس کمی یعنی 1.2 فیصد کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں