اسلام آباد کی عدالتوں میں جعلی مچلکے جمع کرائے جانے کا انکشاف، تین ملزمان گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں جعلی مچلکے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی پولیس نے عدالتی ناظر کی مدعیت میں جعلی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پہلے مرحلے پرعاطف، توصیف اور غفار عرف بلا نامی 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان ایف ایٹ کچہری میں جعلی مچلکوں کا کاروبار کر رہے تھے،

نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close