پاکستان کے ہمسایہ ملک میں زبردست دھماکا، گورنر جاں بحق

کابل (پی این آئی) پاکستان کے مغربی ہمسائے افغانستان کے صوبے بلخ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔ اس حوالے سے افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلخ پولیس کمانڈ کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بلخ میں ہوئے دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی فورسز نے بلاک کر دیا ہے۔۔۔

حکام کا مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا۔۔۔ اس حوالے سے بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close