پرویز الہٰی کے سابق مشیر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق مشیر زبیر احمد خان کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں گھر کے باہر سے اغواء کر لیا۔۔۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ زبیر احمد کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں نامعلوم افراد کو زبیر احمد کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close