عمران خان کو اپنی رہائشگاہ سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرنے کا پلان

لاہور(پی این آئی) بلوچستان پولیس کی ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔ بلوچستان پولیس زمان پارک جائے گی اور جیسے ہی عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلیں گے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ لاہور پولیس کو بھی زمان پارک آنے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کینال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی آگے بڑھنے کی کوشش میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال شروع کر دیا۔ پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔تحریک انصاف نےعمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے بعد عمران خان نے ریلی منسوخ کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close