پشاور میں دھماکہ، کتنی جانیں چلی گئیں؟ افسوسناک خبر

پشاور(پی این آئی)پشاور میں دھماکہ۔۔ پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد میں حیات آباد میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افرادجاں بحق ہوئے اور فیکٹری کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹری اسٹیٹ میں پرانی ماچس کی بند فیکٹری میں صفائی کے دوران دھماکہ ہوا اور چھت گرگئی۔اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ دو لاشیں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close