پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ فائنل ، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 12سے14مارچ تک جمع کرائے جائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہوگی،امیدوار 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ انتخابی نشانات 6اپریل کو دیےجائیں گے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی خالی 6 نشستوں کا بھی شیڈول جاری کردیا ہے۔عمران خان کی خالی 6 نشستوں این اے 22مردان،این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور، این اے 108فیصل آباد،این اے118ننکانہ صاحب اوراین اے239کورونگی کراچی میں انتخاب 30 اپریل کو ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں