اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے کی فی من کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں رواں سال کے دوران 9 فیصد گندم شارٹ فال کا امکان ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کی ضرورت 30 ملین ٹن ہے جبکہ پیداوار 26 ملین ٹن ہوگی جبکہ ایک ملین ٹن موجود ہے،پاکستان کو اس سال 3 ملین ٹن گندم شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق شارٹ فال کی وجہ ہدف سے 15 لاکھ ایکڑ کم کاشت ہونا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا67 لاکھ ٹن سرکاری خریداری کا ہدف مقرر کردیا ہے جبکہ پنجاب 35 لاکھ ،سندھ حکومت 14لاکھ ٹن خریدے گی۔وزارت فوڈ سکیورٹی پاسکو کو 18 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ ملا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں