عمران خان نے سیاست کے میدان کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے احسان الحق نے چودھری پرویزالہیٰ سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کی دعوت دینا خوش آئندہ ہے، پورے ملک میں عام انتخابات کا ایک ساتھ انعقاد اچھی بات ہے۔سابق وزیر پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ ظہورالٰہی روڈ پر مظفر گڑھ سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے احسان الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلٰی چودھری پرویزالٰہی نے احسان الحق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے الیکشن ملتوی کیا تو انکا الیکشن لڑنا مشکل ہوجائیگا۔

مسلم لیگ ن اب جنرل انتخابات کے انعقاد کا سوچ رہی ہے، مریم نواز کے بیانات سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا۔انہوں نےکہاکہ جتنی عزت مجھے پی ٹی آئی دےرہی ہے اس پر شکرگزارہوں۔ عمران خان پرتوشہ خانہ کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس مزاحیہ پروگرام ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کا سودا بازار میں نہیں بک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close