چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی میں عہدہ ملنے پر چوہدری سالک کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق صدر چودھری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی میں عہدے ملنے پر چودھری سالک حسین کی جانب سے مباکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر جانے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کا صدر بنانے پر طنزیہ مباکباد دی ہے ۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں چودھری سالک کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی صاحب کو باضابطہ عمران خان کی جماعت میں عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close