پاکستان سے امریکی ڈرون آپریٹ کرنے کی مخالفت پر سی آئی اے نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹایا، سابق برطانوی سفیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )ازبکستان میں برطانیہ کے سفیر رہنے والے ’کریگ مرے‘ نے عمران خان کی حکومت گرانے کا ذمہ دار مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو قرار دیدیا ہے جسے عمران اسماعیل نے بھی ٹویٹر پر شیئر کیا اور رد عمل جاری کیا ۔تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں برطانوی سفیر رہنے والے کریگ مورے نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”سی آئی اے نے عمران خان کو حکومت سے ہٹایا ،

کیونکہ وہ پاکستان سے آپریٹ کیئے جانے والے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تھے ،یہ ممکنہ طور پر چند سالوں میں سب سے کم رپورٹ کی جانے والی سٹوری ہے “۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اسے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”برطانیہ کے ایک سابق سفیر کا اہم بیان عمران خان کو امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مہم پر CIA نے ہٹایا ،اب بھی کوئی بات رہتی ہے ثبوت کیلئے؟ امپورٹڈ حکومت کے ساتھ CIA کی سہولتکاری میں اور کون کون کردار شامل تھے؟“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں